

زمانہ ہاتھ اٹھاتا رہا جفا کیلئے
اٹھائے ہاتھ نبی زادیؐ نے دعا کیلئے
کھڑے ہیں سامنے سارے یہ غاصِبانِ فدک
سوال کرنا مناسب نہیں ہمارے لئے
یہ سات لاکھ کا مجمع بلا کے لائے ہو
یہ اہتمام ہے ناموس مصطفیؐ کیلئے
اے اہل شام تجھے اور کچھ نہیں کہتی
ہجومِ عام ہٹا دو ذرا خدا کیلئے
سنیں یہ کوفی و شامی بھی آج ذکرِ حسینؐ
مقام اچھا ہے یہ مجلسِ عزاء کیلئے
جہاں میں آئیگا جعفرؐ وہ منتقمؐ اِن کا
جو آپ داورِ محشر ہے اشقیاء کیلئے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار