

اے ماتمی جوانو جاگو
ہو رہی ہیں سازشیں اہل مودّت کے خلاف
بن رہے ہیں عالمی لیول پہ تخریبی پلان
ماتمِ شبیرؐ کی خونیں عبادت کے خلاف
تم کو اکبرؐ کی جوانی دے رہی ہے پھر صدا
اٹھ کھڑی ہے آلِ مرواں پھر سیادت کے خلاف
پھر سقیفانہ مساجد میں ہیں منصوبے تیار
عالمِ اسلام کی بے عیب وحدت کے خلاف
پوری دنیا مانگتی ہے پھر حسینیؐ انقلاب
تیغ زن باطل ہے پھر شوقِ شہادت کے خلاف
ان کے فتوئوں سے صدائے یا حسینؐ اونچی کرو
کھولتے ہیں جو زبانیں تیری غیرت کے خلاف
مسئلے حل ہوں گے جعفرؐ منتقمؐ کی تیغ سے
لیں گے ایکشن اس یزیدی بربریت کے خلاف
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار