


Video Recording 1
Version 1

Video Recording 2
Version 2
ماں تھک گئی ہے اصغرؐ تجھ کو بلا بلا کر
تجھ کو بلا رہی ہوں آنسو بہا بہا کر
اِک سال شام میں ہے تیرا سوگ یوں منایا
زندان میں تمہاری تربت بنا بنا کر
تنہائیوں میں اصغرؐ تیری یاد تھی اور میں تھی
تیری یاد نے رُلایا مجھ کو جگا جگا کر
آتا تھا کوئی جب بھی پرسہ تمہارا دینے
روتی تھی تیرا جھولا سب کو دکھا دکھا کر
واپس تمہارا جھولا جب لا رہی تھی اصغرؐ
پڑھتی تھی تیری لوری جھولا جھلا جھلا کر
جعفرؐ وہ شاہزادیؐ اصغرؐ کو سہرہ باندھے
روتی تھی جو لحد کو لوری سنا سنا کر
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار