


Video Recording 1
Version 1

Video Recording 2
Version 2
بے شیر کی لحد سے آتی ہے یہ صدا معصومہؐ لوٹ آئو
ہے بہنؐ تیرے پیار کو اصغرؐ ترس رہا معصومہؐ لوٹ آئو
سینے پہ تجھ کو باباؐ سلاتے تھے رات دن
کیا میرا سونا سینے پہ اچھا نہیں لگا معصومہؐ لوٹ آئو
دے دونگا تجھ کو باباؐ کا سینہ تم آئو بھی
تیرے بغیر کتنا دکھی ہے یہ لاڈلہ معصومہؐ لوٹ آئو
اماںؐ کے ساتھ آئو گی تھا مجھ کو انتظار
لیکن ہے انتظار میرا ختم ہو چکا معصومہؐ لوٹ آئو
تیرا وہ پیار کرنا مجھے بھولتا نہیں
اب لوریوں کو تیرا ہے بھائیؐ ترس گیا معصومہؐ لوٹ آئو
جعفرؐ پھر اس صغیرؐ کو جلدی ملے بہنؐ
رو رو کے جو بہنؐ کو یہ کرتا تھا التجا معصومہؐ لوٹ آئو
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار