

ماتم میں اپنی جاں کو سنبھالے ہوئے ہیں ہم
اور زندگی کو کل ہی پہ ٹالے ہوئے ہیں ہم
درسِ حسینؐ اصل میں درسِ جہاد ہے
اس درس ہی میں پَل کے جیالے ہوئے ہیں ہم
دیتی ہوں لوریوں میں شہادت کی جو دعا
اس مامتا کے پیار کے پالے ہوئے ہیں ہم
وہ خون جو نہ سمجھے مزاجِ حسینؐ کو
اُس خون کو بدن سے نکالے ہوئے ہیں ہم
دے کر خود اپنی موت کو دنداں شکن جواب
رس زندگی کا جسم میں ڈالے ہوئے ہیں ہم
اونچا رکھیں گے حضرتِ عباسؐ کا علم
سانچے میں ایسی عزم کے ڈھالے ہوئے ہیں ہم
جعفرؐ حسینیتؐ کو نہیں خوفِ شامیاں
پروردۂ وفا کے حوالے ہوئے ہیں ہم
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار