

زندہ ہے میری قوم نئی زندگی کے ساتھ
ہم کھیلتے ہیں موت سے ہردم خوشی کے ساتھ
مائوں کی ہے دعا ہو شہادت تجھے نصیب
ماتم تجھے نصیب ہو نادِ علیؐ کے ساتھ
عباسؐ کا سپاہی ہمارا ہے ہر جواں
زندہ ہے جو یزید ہی کی دشمنی کے ساتھ
ہر ضرب یاحسینؐ سے قصرِ یزید میں
پڑتی ہے اک دراڑ نئی خستگی کے ساتھ
ماتم میں جب بھی آتا ہے نام ولیٔ عصرؐ
کانپ اٹھتا ہے یزید بڑی بے کسی کے ساتھ
زندہ ہے دھڑکنوں میں سدا جذبہ انتقام
اپنا جہاد جاری ہے قومِ شقی کے ساتھ
یا ثارة الحسینؐ ہمارا شعار ہے
جعفرؐ یہی عصا ہے ہر اک جعفری کے ساتھ
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار