

کفر جو کرتا رہا ہے بت کدوں میں بیٹھ کر
کر رہے ہیں اہلِ باطل مسجدوں میں بیٹھ کر
جن کے فتووں سے کبھی جائز ہوا قتلِ حسینؐ
دے رہے ہیں آج فتوے کافروں میں بیٹھ کر
اہلِ حق جب بھی نظر آتے ہیں باطل کو قلیل
ظلم کرتے ہیں یزیدی لشکروں میں بیٹھ کر
مسجدیں تو ہیں شہادت گاہِ سلطانِ نجفؐ
ابنِ ملجم پل رہے اِن گھروں میں بیٹھ کر
محسنِ انسانیت اور محسنِ توحید پر
فتوے بازی کر رہے ہیں مسلموں میں بیٹھ کر
ان کا کیا ذاتِ محمدؐ سے تعلق ہے کہ جو
ہنستے ہیں روزِ عزا کو خود گھروں میں بیٹھ کر
جعفرؐ اُن کی گردنیں ہوں گی اور تیغِ انتقام
کفر بکتے تھے جو دینی مدرسوں میں بیٹھ کر
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار