


Video Recording 1
Version 1

Video Recording 2
Version 2

Video Recording 3
Version 3
تم انقلاب لاؤ عباسؐ کے جوانو
پھر زندہ قوم بن کر ملت کو تم جگا دو
اب پھر یزیدیت کے تیور بدل رہے ہیں
پھر کلمہ پڑھنے والے فتوے اُگل رہے ہیں
ضربِ عزا سے اِن کو اپنا ادب سکھا دو
رہنا ہے اس جہاں میں عزت کی زندگی سے
بہتر ہے موت اپنی ذلت کی زندگی سے
شبیرؐ کا یہ میسج کونین کو سنا دو
بوڑھی یزیدیت کے پیکر میں کپکپی ہے
اک ضربِ حیدری کی یہ منتظر کھڑی ہے
یہ راستے کی خستہ دیوار تم گرا دو
تم کربلا سے سیکھو جذبات کی صداقت
ہے یہ لہو تمہارا شبیرؐ کی امانت
راہِ حسینیتؐ میں ہر بوند تک بہا دو
لڑنے کا حوصلہ ہو جینے کی آرزو ہو
ہو موت سے محبت وقفِ عزا لہو ہو
تم منتقمؐ کو جعفرؐ اس شان سے صدا دو
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار