

یزیدیت سے کہتے ہیں سرِ بازار ہم آ کر
سجائیں گے لہو سے کل در و دیوار ہم آ کر
حسینیتؐ کو رکھیں گے سدا زندہ لہو دے کر
یہی بازار میں کرتے ہیں خود اقرار ہم آ کر
شبیہہِ تعزیہ ہردم اٹھا کر اپنے کاندھوں پر
حسینیتؐ کا کرتے ہیں سدا پرچار ہم آ کر
یزیدیت کی گردن پر لٹکتی تیغ ہے ماتم
دکھاتے ہیں حسینیتؐ کی یہ تلوار ہم آ کر
ہمارے ماتمی ہاتھوں کی زد میں ہے رخِ باطل
لگاتے ہیں طمانچے بر سرِ رخسار ہم آ کر
یہ جعفرؐ قائمِ آلِ عباؐ کہتے ہیں عالم سے
مٹائیں گے یزیدیت کے کل آثار ہم آ کر
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار