

بازار میں بھائی کو بچایا ہے بہنؐ نے
شبیرؐ کو شبیرؐ بنایا ہے بہنؐ نے
شبیرؐ جو دے سکتے نہ تھے نوکِ سناں پر
وہ خطبہ بھی محمل میں سنایا ہے بہنؐ نے
بھائیؐ نے جھکایا نہ تھا سر ظلم کے آگے
ہاں ظلم کو قدموں میں جھکایا ہے بہنؐ نے
لعنت اور یزید آج بھی ہیں لازم و ملزوم
یہ معجزہ عالم کو دکھایا ہے بہنؐ نے
اُس آنسو کی تاثیر میں نت اشک رواں ہیں
بہنے سے جو اک اشک بچایا ہے بہنؐ نے
جعفرؐ کی دعا ہے کہ ہو آباد وہ شبیرؐ
غم جس کا زمانے کو سکھایا ہے بہنؐ نے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار