

سجادؐ وطن لوٹ کے جائیں گے تو کیسے
حال اہلِ مدینہ کو سنائیں گے تو کیسے
اکبرؐ کی بہن پوچھے گی اکبرؐ کی کہانی
جس طرح لٹی بن میں ہے اکبرؐ کی جوانی
تفصیل سے سجادؐ بتائیں گے تو کیسے
شہزادیاںؐ جب مادرِ غازیؐ سے ملیں گی
دکھ درد بیاں اپنی اسیری کے کریں گی
علم اور مشک اُن کو دکھائیں گے تو کیسے
ماں پوچھے گی عباسؐ کے حالات جب آ کر
ناموسِ نبیؐ روئیں گے آنکھوں کو جھکا کر
عباسؐ کے حالات چھپائیں گے تو کیسے
رکھنے کیلئے لائیں گے سامان جو گھر میں
اسبابِ عزا ہو گی ہر اک چیز نظر میں
جھولا علی اصغرؐ کا جو لائیں گے تو کیسے
جعفرؐ کی تمنا ہے کہ آباد یہ گھر ہو
گھر اجڑا نہ بھولے گا گھر آباد اگر ہو
صدمات یہ سجادؐ بھلائیں گے تو کیسے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار