

ہمیں قید سے رہائی کی اب آرزو نہیں
ہمدرد اب ہمارا کوئی چار سو نہیں
بھائیؐ نہ اب ملیں گے نہ بیٹےؐ نہ بیٹیاںؐ
اب تو کسی سجنؐ کی ہمیں جستجو نہیں
زندان میں نہ پانی اگر دیں گے اشقیاء
کیا آنسوئوں کا پانی برائے وضو نہیں
اصغرؐ کا یہ لہو ہے رواں ہے جو رات دن
تیرے آنسوئوں میں بیٹے جگر کا لہو نہیں
گلشن میرا لٹا ہے بہاریں ہیں لٹ چکیں
وقفِ خزاں گلوں میں کوئی رنگ و بو نہیں
اصغر کی ماںؐ کو راس ہے زندان آ گیا
واپس وطن کو جاتی نبی کی بہوؐ نہیں
جعفرؐ جب انتقام کو آئیں گے شاہِ دیںؐ
کرنا کسی سے رحم کی پھر گفتگو نہیں
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار