

شبیرؐ کا احسان ہے
باقی اگر کونین پر ہے آج دینِ مصطفیؐ شبیرؐ کا احسان ہے
شبیرؐ نے نوک سناں پر جب پڑھا قرآن کو
تازہ ملی اک روشنی اسلام کو ایمان کو
مظلومیت کے رنگ میں قرآں کو زندہ کر دیا شبیرؐ کا احسان ہے
سجدے کی صرف اک حمد نے رد کر دیا اوہام کو
سجدے سے اونچا کر دیا ذاتِ خدا کے نام کو
ممنون اِن کی حشر تک ہردم ہے ذاتِ کبریاؐ شبیرؐ کا احسان ہے
ماں اور بہن بیٹی کے رشتوں کا نہ رہتا احترام
تا حشر پیدا ہوتی رہتی یونہی اولادِ حرام
سر دے کے خود انسانیت کو نسلِ طیب دے گیا شبیرؐ کا احسان ہے
سر دے دیا اپنا مگر جنت کو ارزاں کر دیا
گھر دے دیا انسان کی بخشش کا ساماں کر دیا
انسانیت کے واسطے راہِ نجات آساں کیا شبیرؐ کا احسان ہے
جعفرؐ سبھی اقوام کا محسنؐ ہے فرزند نبیؐ
ہر انقلابی سوچ کا لیڈر حسین ابن علیؐ
جس نے ہے استبداد سے لڑنے کی جرأت کی عطاشبیرؐ کا احسان ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار