

آقاؐ مجھے میدان میں جانے سے نہ روکو
جلتا ہے جگر تیغ چلانے سے نہ روکو
کس کام کی ہے قوتِ بازو یہ ہماری
نصرت نہیں کرنا ہے اگر اِس نے تمہاری
پھر مجھ کو میرے بازو کٹانے سے نہ روکو
ہے آپ کی مادرؐ ہی کا حق مہر یہ دریا
کنبہ ہے تیرا پیاسہ یہ دیکھا نہیں جاتا
ہم کیا ہیں مجھے اِن کو بتانے سے نہ روکو
کہتے ہیں شقی لوٹیں گے شبیرؐ کے خیمے
پھر راکھ میں ڈھل جائیں گے تطہیر کے خیمے
اِن سب کا لہو اب تو بہانے سے نہ روکو
جب آئیں گے جعفرؐ میرے سلطانِ زمانہؐ
بدلے کے لئے ہوں گے جو عباسؐ روانہ
فرمائیں گے اب ظلم مٹانے سے نہ روکو
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار