

شبیرؐ تیرا شکریہ
اے خوابِ ابراہیم کی تعبیر تیرا شکریہ
کافر ہے جو آ کر تیری دہلیز پر جھکتا نہیں
ہر قوم کی آقاؐ تیری تعظیم میں خم ہے جبیں
کہتے ہیں سب خالق کی اے تصویر تیرا شکریہ
خالق کی عظمت کیلئے تو نے خود اپنی جان دی
انسانیت کی تو نے ہر انسان کو پہچان دی
ہر انقلابِ عصر کی توقیر تیرا شکریہ
اسلام کی تصویر میں تیرے لہو کا رنگ ہے
قصرِ یزیدی آج بھی تیری بقا پر دنگ ہے
اے آدمیت کی جواں تقدیر تیرا شکریہ
تھا بنت حیدرؐ گو تجھے دربار دکھلایا گیا
سر پہ مگر حوا کی ہر بیٹی کے دی تو نے ردا
احساں ہے تیرا چادرِ تطہیر تیرا شکریہ
جعفرؐ اب اس مظلومؐ کا لے اِنتقام ابنِ حسنؐ
جن کے حضورِ قدس میں کہتا ہے ہستی کا چمن
ابدی بہاروں کی ہے تو تنویر تیرا شکریہ
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار