

خدائے کُل کی رحمت ہے امینِ کُل امامت ہے
نگہدارِ سیادت ہے نگہبانِ رسالتؐ ہے
اِسی آغوش میں اسلام نے نشوونما پائی
انہی کے زیرِ سایہ دینِ حقہ نے بقا پائی
محمدؐ کی شریعت عین عمرانی شریعت ہے
سبھی دشمن تھے سرورؐ کے مگر اک یہ بچاتے تھے
سدا بستر پہ سرورؐ کے یہ بیٹےؐ کو سُلاتے تھے
علیؐ کے ذہن میں ڈالی ہوئی یہ ان کی عادت ہے
ذرا شعبِ ابو طالبؐ میں ان کی بیکسی دیکھو
بھتیجےؐ پَر ادھر فاقوں سے لُٹتی زندگی دیکھو
مگر مدِ نظر پھر بھی محمدؐ کی حفاظت ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار