

بھیاؐ ہر ایک ظلم دکھایا گیا مجھے
اپنے مقدروں پہ رلایا گیا مجھے
بتیس شہر کوفے سے تا شام آئے تھے
شہروں کی ہر گلی میں پھرایا گیا مجھے
سادانیوںؐ کے سر پہ تو سایہ خدا کا تھا
بازار میں تھا اس طرح لایا گیا مجھے
نو سو سنہری کرسی پہ بیٹھے تھے فاسقین
دربار میں زمیں پہ بٹھایا گیا مجھے
منبر پہ تیرے سر پہ لعیں محوِ ظلم تھا
جس وقت شامیوں میں بلایا گیا مجھے
جعفرؐ نبیؐ کی بیٹیؐ تھی کرتی یہی دعا
اب آ اے منتقمؐ ہے ستایا گیا مجھے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار