

اٹھو جاگو عزادارو حسینیتؐ بلاتی ہے
ہو تم غافل حسینیتؐ پہ اب پھر آنچ آتی ہے
کفن پھر باندھ لو سر پر کہ وقتِ جاں فروشی ہے
یزیدیت کھلے بندوں جہاں پہ دندناتی ہے
عزا خانے حقیقت میں نبی زادوںؐ کے خیمے ہیں
یزیدیت انہی خیموں کو اب پھر سے گراتی ہے
جنہوں نے ذوالجناحؐ سے اُس کے آقاؐ کو اتارا تھا
وہی قوم اب شبیہۂ ذوالجناح کو بھی مٹاتی ہے
ہمارے تعزیے کیا ہیں یہ ہیں شبیرؐ کا روضہ
تمہارے دیکھتے روضے یزیدیت گراتی ہے
یہ دھرتی شام کا بازار ہے دشنام بازی ہے
وہی ہے فوج اور اپنے یہ پھر جوہر دکھاتی ہے
یہ جعفرؐ کو یقیں ہے منتقمؐ کی آمد آمد ہے
یزیدیت کی اُس کی تیغ ہی سے جان جاتی ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار