

مسلمانو یہ بتاؤ کہ تم کیوں اہلِ عزا کو رونے سے روکتے ہو
کئی صدیوں سے ہمیشہ بڑھا کر اپنی جفا کو رونے سے روکتے ہو
ہم اپنے سر پہ خود چاقو یا زنجیریں چلاتے ہیں
تمہیں تکلیف کیا ہے ہم تو اپنا خوں بہاتے ہیں
ہمیں پھر تم کیوں ہمیشہ شہیدِ کرب وبلا کو رونے سے روکتے ہو
نہ ہم روتے ، نبیؐ زادیؐ کو تم رونے اگر دیتے
اگر دو بین کرنے تم بہنؐ کو لاش پر دیتے
تمہی خود ظلم ہو کرتے اور اس پر آل عباؐ کو رونے سے روکتے ہو
تمہیں ماتم سے خطرہ ہے کہ مجرم بے نقاب ہوگا
اگر چہرے عیاں ہونگے تو پھر خانہ خراب ہوگا
اگر یہ بات نہیں ہے تو پھر کیوں تم غربا کو رونے سے روکتے ہو
ہمارا منتقمؐ جعفرؐ یہ پوچھے گا زمانے سے
تمہیں تکلیف کیا تھی ان کے چار آنسو بہانے سے
نہیں گر کچھ بھی بگڑتا تو پھر کیوں اِن ندبا کو رونے سے روکتے ہو
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار