

شبیرؐ تیرا جس نے بھی احساں بھلا دیا
گویا خدا کے ساتھ ہے قرآں بھلا دیا
مجھ سے حسینؐ ہے تو میں خود ہوں حسینؐ سے
امت نے مصطفیؐ کا یہ فرماں بھلا دیا
ملت کا تو ہی فردِ فراموش گار ہے
کیوں تو نے کربلا کا ہے عنواں بھلا دیا
پھر ہیں وہی یزیدی عزائم وہی نظر
تو نے ہے سوگِ شامِ غریباں بھلا دیا
خنجر بکف ہے تیرے لئے آج نسلِ شمر
ہے تو نے درسِ شاؐہِ شہیداں بھلا دیا
جعفرؐ یہ عرض کرتا ہے اے منتقمؐ اب آ
کیوں تو نے انتقامِ غریباںؐ بھلا دیا
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار