

دنیا میں پھر اسلام لہو مانگ رہا ہے
شبیرؐ کا پیغام لہو مانگ رہا ہے
عباسؐ کے پرچم کے محافظ ذرا جاگو
عباسؐ کا پھر نام لہو مانگ رہا ہے
قربانی اور ایثار میں قوموں کی بقا ہے
یہ جذبہ سر عام لہو مانگ رہا ہے
دھرتی پہ چراغاں کرو تم اپنے لہو سے
خوش کن تیرا انجام لہو مانگ رہا ہے
جنت بھی عزا میں ہے خطرے میں عزا ہے
فردوس کا ہر گام لہو مانگ رہا ہے
جعفرؐ ہے نئے دور کا آغاز کہ جس میں
خالق کا ہر انعام لہو مانگ رہا ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار