

سجے ہیں کرب وبلا میں کیسے یہ کردگارِ وفاؐ کے ٹکڑے
گلوں کی مانند یہ سج رہے ہیں زمیں پہ گلگوں قبا کے ٹکرے
علیؐ کے ہمشکل ہیں یہ غازیؐ علیؐ کا چہرہ خدا کا چہرہ
خدا کے آگے ڈرو خدا سے کرو نہ وجہہ خداؐ کے ٹکڑے
بہنؐ نہ مجھ سے یہ پوچھو کیوں میں زمیں پہ یوں لڑکھڑا رہا ہوں
جنہیں میں جھک جھک کے چن رہا ہوں بہنؐ ہیں تیری ردا کے ٹکڑے
تیرے لہو کی روانیوں نے شفا کی تاثیر بخش دی ہے
دعائیں عباسؐ دے رہے ہیں تجھے یہ خاکِ شفا کے ٹکڑے
تمہارے اجزأ میں شیرِ مادر سے اس طرح سے وفا تھی آئی
وفا کی خوشبو ہے اب بھی باقی کوئی تو دیکھے اٹھا کے ٹکڑے
ہے کتنی حسرت کہ میں دوبارہ جواں کے حُسنِ جواں کو دیکھوں
حسینؐ ترتیب دے رہے ہیں لہو میں ڈوبے ملا کے ٹکڑے
کبھی تو جعفرؐ ملے گا اذنِ جہاد اس شیرِ ذوالمننؐ کو
جہاں پہ اڑتے پھریں گے ہر سو تمام قوم جفا کے ٹکڑے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار