

جینا ہے تو شبیرؐ کے انداز و ادا سیکھ
سر دینے سے پہلے تُو بھی سر لینا ذرا سیکھ
ٹھکرا دے اگر زندگی ذلت سے ہو ملتی
رکھنا تہہ خنجر تُو بھی عزت سے گلا سیکھ
طوفان اٹھیں آندھی چلے زلزلے آئیں
قدموں کو جمانا تُو سر راہِ خدا سیکھ
بڑھنا ہے تجھے لے کے علم دینِ خدا کا
لازم ہے کہ غازیؐ سے تُو آدابِ وفا سیکھ
شبیرؐ نے توحید پہ سر دے کے بتایا
گر تُو ہے عزادار تو سر کرنا فدا سیکھ
تقدیر تیرے اٹھتے قدم دیکھ کے بولے
اس جذبۂ قربانی سے کرنا تُو عزا سیکھ
جعفرؐ تجھے دشمن کے ہیں گر قرض چکانے
پھر منتقمؐ آلِ محمدؐ کی دعا سیکھ
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار