

اونچا رہے ہردم علم غازیؐ علمبردار کا
یہ ہے نشاں کونین پر عباسؐ کے کردار کا
پہلی محرم کا ہمیشہ چاند ہے چڑھتا رہا
افلاک پر نقشہ لیے عباسؐ کی تلوار کا
قصرِ یزیدیت کی دیواریں دراڑیں کیوں نہ لیں
سینے پہ دیتا ہے دھمک ہر ہاتھ ماتمدار کا
ماتم سے گھبراتے ہیں کیوں اب تک یزیدی نظریے
نوحوں میں بھی اک درس ہے عباسؐ کے افکار کا
سینے عزاداروں کے ماتم کی وجہ سے سرخ ہیں
پر کیوں یزیدیت کا اب کالا ہے رنگ رخسار کا
جعفرؐ نجانے کس لئے تشنہ ہے ان کا انتقام
اترا نہیں اکسیر مرحم کیوں جگر افگار کا
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار