

لاکھوں یزید آئیں ماتم نہ رک سکے گا
چلتا رہے گا ہردم یہ کارواں ہمارا
یونہی زنجیر چلیں گے یونہی یہ خون بہیں گے
ہمیشہ زندہ جذبے یونہی نوحے بھی پڑھیں گے
لہو سے سنیچتا رہے گا یہ گلستاں ہمارا
علی اکبرؐ کے مصائب ہمارے زخم پڑھیں گے
عزاداری کیلئے ہم جوانی وقف کریں گے
نچھاور خون کریگا ہر نوجواں ہمارا
جلوس اور تعزیے اپنی روش میں چلتے رہیں گے
اور ان سے جلنے والے ہمیشہ جلتے رہیں گے
علم نت اونچا رہے گا ملی نشاں ہمارا
ہمارے ساتھ رہیں گی نبی زادیؐ کی دعائیں
حفاظت کرنے ہماری فرشتے کیسے نہ آئیں
نگہباں جب ہے ازل سے صاحب زماںؐ ہمارا
جہاں کے ظلم و ستم کو مٹانے والے ہمی ہیں
کہ اپنے مہدیِؐ دیں کو بلانے والے ہمی ہیں
کہ اِک دن ہو گا یہ جعفرؐ سارا جہاں ہمارا
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار