

پایا ہے آج ایسا تیرے نقشِ پا نے اوج
ایسا نہ پایا دنیا میں ظلِ ہما نے اوج
حج سے فزوں ہوئی ہے تیری انتظارِ دید
بخشا ہے تیری دید کو کیسا خدا نے اوج
میری نظر سے پوچھ ذرا اپنا مرتبہ
پایا نہیں ہے تجھ سا تو عرشِ علیٰ نے اوج
ساقی یہ کم نگاہیاں زیبا نہیں تجھے
پایا ہے تیرے در سے ہر شاہ و گدا نے اوج
سدرہ کا عندلیب بھی سن کر چہک اٹھا
حاصل کیا ہے وہ میری آہِ رسا نے اوج
یوسف کو چاہ میں اور مسیحا کو چرخ پر
دکھلا دیا نشیب زمیں نے سما نے اوج
ملکوت لکھنے آئے ہیں میرے یہ شعر و نظم
پایا ہے ایسا جعفرِؐ نغمہ سرا نے اوج
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار