

آواز دے رہا ہے زمانہ حسینؐ کو
لازم ہے ایک بار پھر آنا حسینؐ کو
پھر سر اٹھا رہی ہیں یزیدی خباثتیں
اب وقت کہہ رہا ہے بلانا حسینؐ کو
اس دور میں تو قومیں ہیں کہتی بہ یک زباں
کافر وہی ہے جس نے نہ مانا حسینؐ کو
نوکِ سناں پہ دیکھ کے کہتے تھے ظالمیں
پھر دوش پر اٹھائے ہے ناناؐ حسینؐ کو
ہر دور کے ستم کی زباں نے ہے یہ کہا
اے اہلِ فکر بھول نہ جانا حسینؐ کو
زعم یزیدیت کو ہے اب بھی یہ اعتراف
ممکن نہ تھا کبھی بھی جھکانا حسینؐ کو
جعفرؐ ہر اک شقی سے کہیں گے یہ منتقمؐ
اب تو کرو وہ یاد ستانا حسینؐ کو
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار