

لوگو بازار میں ناموس نبیؐ آتے ہیں
جو ہیں تطہیر کے مالک وہ سبھی آتے ہیں
شہر دلہن کی طرح سے ہے سجانا لوگو
اور ہر اک چوک کو ہے سیج بنانا لوگو
لے کے عابدؐ علی قاسمؐ کی بنیؐ آتے ہیں
دن کو جو تربت مادر پہ نہ جاتے تھے کبھی
پردے عباسؐ سدا جن کے بناتے تھے کبھی
دیکھنے شام کی ہر ایک گلی آتے ہیں
منتظر آلؐ کے اسلام کے متوالے ہیں
ہم نے تعظیم کے انداز بدل ڈالے ہیں
دیکھنے عزت و تکریم نئی آتے ہیں
عرش سے کم نہ سجے شام کی ہر ایک گلی
اپنے ہمراہ بصد شان لئے آلِ نبیؐ
آج معراج پہ عباس علیؐ آتے ہیں
جعفرؐ اس دور کے ہر شمر سے یہ کہنا ہے
خاتمہ ظلم کا اب ہو کے یہاں رہنا ہے
بن کے مختار پھر اللہ کے ولیؐ آتے ہیں
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار