

ہیں چل بسے میرے بچے تو کیا ہوا بھیاؐ
تو اتنی دور نہ لاشیں اُٹھانے جا بھیاؐ
تو ہی تو ایک سہارا ہے بہنؐ مضطر کا
تو ایک لمحہ بھی مجھ سے نہ ہو جدا بھیاؐ
میرے لیے تُو نکال اپنا وقت مل بیٹھیں
تُو اپنے قیمتی لمحات کو بچا بھیاؐ
خدا کرے تجھے کچھ ہو نہ جائے اِس بن میں
تمہاری جان کے دشمن ہیں اشقیا بھیاؐ
وہ میرے لعلؐ کہیں سوئے ہوںگے سونے دو
تو اُن کے غم میں اب آنسو نہ یوں بہا بھیاؐ
تمہارا صدقہ بنا کر ہی اُن کو بھیجا تھا
تو اپنا صدقہ تو واپس نہ گھر میں لا بھیاؐ
علیؐ کی بیٹیؐ یہ جعفرؐ دعائیں دیتی ہے
جہاں پہ اب تو ہو آباد گھر تیرا بھیاؐ
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار