

مادرؐ عباسؐ کے رخ پر شفق چھائی بھی ہے
بیٹیوںؐ سے ہو کے رخصت آنکھ بھر آئی بھی ہے
رو کے کہتی ہیں اے میرے عونؐ اے جعفرؐ عباسؐ
دیکھو بہنیںؐ ساتھ ہیں مولاؐ کی تنہائی بھی ہے
دیکھو غازیؐ جب نبی زادیؐ ہے لیتی تیرا نام
کہتی ہیں غازیؐ ہمارا اِک سگا بھائیؐ بھی ہے
اس سفر میں ہر نبی زادیؐ کا تم رکھنا خیال
خوفِ اعداء ہے ہر اک مستور گھبرائی بھی ہے
ایک ہے شبیرؐ اور ہیں کس قدر خوف و خطر
اک سفر ہے جنگ ہے اور ساتھ ماں جائیؐ بھی ہے
جعفرؐ اب تو ہو منادی آ کے دیکھیں مومنین
ہر طرف جشنِ مسرت بزم آرائی بھی ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار