

سوچتا ہوں میں تیری لاش اٹھائوں کیسے
لے کے عباسؐ تجھے خیمے میں جائوں کیسے
جو سہارے پہ تیرے آئے تھے اِس صحرا میں
ان کو میں جاکے تیرا حال بتائوں کیسے
بازو عباسؐ کے دیکھے جو قلم شہؐ نے کہا
یہ تیرے ہاتھ میں بہنوںؐ کو دکھائوں کیسے
میں ضعیف اور یہ عالم ہے میری غربت کا
اٹھ نہیں سکتے ہو بہنوںؐ کو بلائوں کیسے
مادرِ فضلؐ ہے بیتاب درِ خیمہ پر
یہ کہانی تیری ، بھاوج کو سنائوں کیسے
منتقمؐ آج بھی جعفرؐ یہ صدا دیتے ہیں
ہائے عباسؐ تیرا قتل بھلائوں کیسے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار