

خادم ہوں تمہارا میں نمک خوار ہوں آقاؐ
خواہش ہے میری تیرا علمدارؐ ہوں آقاؐ
آنکھوں سے لہو صاف کریں تیر نکالیں
میں تیری زیارت کا طلبگار ہوں آقاؐ
وعدہ تھا میرا پانی ، یہ لے جانا تھا ہر حال
معصومہؐ سے حد درجہ شرمسار ہوں آقاؐ
اے کاش تیرے بدلے میں ہر درد اٹھالوں
دکھ حق ہے میرا قافلہ سالار ہوں آقاؐ
معصومہؐ سے کہہ دیں وہ مجھے معاف کریں گی
میں وعدہ خلافی کا گنہگار ہوں آقاؐ
جعفرؐ یہ سدا کہتا ہے سلطانِ زمنؐ سے
تجھ سے تیری خوشیوں کا طلبگار ہوں آقاؐ
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار