

دریا کے کنارے وہ علمدارؐ کھڑے ہیں
کہتے ہیں سبھی حیدر کرارؐ کھڑے ہیں
سہ روز کے پیاسے بھی ہیں قدموں میں ہے پانی
اور چومتی ہے قدموں کو دریا کی روانی
کیا جانے یہ کیوں پانی سے بیزار کھڑے ہیں
اٹھتی ہوئی ہر موج قدم چوم رہی ہے
ٹھنڈک مجھے پانی کی تو محسوس ہوئی ہے
اس بات سے بھی شاہؐ سے شرمسار کھڑے ہیں
بچوں سے سبھی اہلِ حرم کہتے ہیں بڑھ کر
جب تک ہے علم خیمۂ ساداتؐ کے در پر
دروازے پہ یوں سمجھو وفادارؐ کھڑے ہیں
تاریخ نے دیکھی یہ عجیب درد کی تصویر
ہیں اہل حرم چاروں طرف وسط میں شبیرؐ
ہاتھوں پہ لیے غازیؐ کی دستار کھڑے ہیں
جعفرؐ یہ کوئی کہتا ہے افلاک سے ہردم
لہرائے گا کونین پہ عباسؐ کا پرچم
سلطانِ زمنؐ عدل پہ تیار کھڑے ہیں
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار