

بن میں کھڑا ہوا وہ سلطان کربلاؐ ہے
ہاتھوں پہ اس کے دیکھو قرآنِ کربلا ہے
پوچھو یہ شامیوں سے اصغرؐ کا جرم کیا ہے
پیاسہ یہ تین دن کا مہمانِ کربلا ہے
پیکاں گلے پر کھانا اور اُس پہ مسکرانا
دیکھو یہی ہے منظر جو جانِ کربلا ہے
اللہ کا تقدس معصومیت پہ چھایا
قدسی اسے ہیں کہتے یزدانِ کربلا ہے
اب تک ہے دینِ حق کا نام و نشان باقی
شبیرؐ کا کرم ہے احسانِ کربلا ہے
ہو انتقام جعفرؐ مظلومِ نینواؐ کا
مصروف اِس دعا میں عنوانِ کربلا ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار