

مہندی تو لگی ہے ہاتھوں پر خاک سر میں بھرے یہ دلہن ہے یا بیوہ ہے
تن پر تو عروسی جوڑا ہے اور ماتم کرے یہ دلہن ہے یا بیوہ
گھونگھٹ بھی نکالے ہے دلہنؐ ہے خاک پہ بھی بیٹھی سج کے
بیٹھی ہے نجانے پلکوں پر کیوں آنسو دھرے یہ دلہن ہے یا بیوہ ہے
یوں لاج کی ماری دردوں کے ماحول سے ہے گھبرائی ہوئی
خوشیوں کا نام بھی ہونٹوں پر لانے سے ڈرے یہ دلہن ہے بیوہ یا ہے
یہ سیج پہ کہتی ہے دولہا سے سرتاجؐ مجھے کیوں چھوڑ دیا
شکوہ بھی کروں تو کس سے کروں بے وفا سانورے یہ دلہن ہے بیوہ ہے
جعفرؐ آباد ہو وہ دلہنؐ کہتی تھی جسے بارات سبھی
یہ کرب و بلا کی خاک سے نہ مانگ اپنی بھرے یہ دلہن ہے بیوہ ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار