

ہر فرد یا حسینؐ کی ایسی صدا کرے
پَل پَل جو قصرِ ظلم میں ماتم بپا کرے
سینے پہ ضرب ہاتھ کی اس شان سے پڑے
بنتِ رسولؐ حلقے میں سب کو دعا کرے
اس طرح احتجاج کرو ظلم و جور پر
کوئی یزید پھر نہ کسی پر جفا کرے
سینے پہ یوں لہو کے چراغوں کو ربط دو
نہ حوصلہ بجھانے کا کوئی ہوا کرے
مظلومیت کو شانِ جلالت عطا کرو
جو بے کسوں کو حاملِ شانِ خدا کرے
مظلومیت میں پیدا کرو گر تم اتحاد
باطل تمہیں مٹانے کا کیوں حوصلہ کرے
جعفرؐ ولی العصرؐ کا جلدی خروج ہو
لازم ہے ہر بشر کو یہی اک دعا کرے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار