

شبیرؐ اب ہے تیری بہنؐ سرخرو ہوئی
پوری ہے میرے دل کی ہر اک آرزو ہوئی
بیٹوںؐ نے لاج رکھ لی ہے اب ماںؐ کے دودھ کی
دو چند میری گود کی ہے آبرو ہوئی
بیٹوںؐ کی میری شادی ہے تربت سے ہو گئی
مقتل کی خاکِ سرخ ہے میری بہوؐ ہوئی
پالا تھا یوں کہ خون پسینہ کیا تھا ایک
میری وہ سب کمائی ہے بن میں لہو ہوئی
دیکھا جو بند پانی تو وقتِ نماز پر
سرخی نمی یوں خون کی وقف وضو ہوئی
جعفرؐ وہ شاہزادیؐ بیٹوںؐ کی دیکھے خوشی
جس کی نہ بن میں پوری کوئی آرزو ہوئی
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار