

تیری ادا اصغرؐ ڈھونڈے نہیں ملتی
کیا ڈھونڈے چشم تر ڈھونڈے نہیں ملتی
جس میں تو سویا تھا جس میں تو کھیلا تھا
ممتاؐ کی وہ چادر ڈھونڈے نہیں ملتی
پہلو میں سونے سے راحت جو ملتی تھی
ممتا کو وہ شب بھر ڈھونڈے نہیں ملتی
جو گنگناتی تھی تجھ کو سناتی تھی
لوری وہی لب پر ڈھونڈے نہیں ملتی
صورت تیری ایسے میں نے گنوائی ہے
چھانا ہے سارا گھر ڈھونڈے نہیں ملتی
جعفرؐ وہ خوش بختی اِس ماںؐ کو مل جائے
دنیا میں جو کھو کر ڈھونڈے نہیں ملتی
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار