

خبر نہ تھی علیؐ اکبرؐ خوشی کو ترسیں گے
تمہارے ہونٹوں کی اکبرؐ ہنسی کو ترسیں گے
اے میرے چاند اجالا تھا تو میرے گھر کا
نہ تھا یہ علم تیری روشنی کو ترسیں گے
اے میرے لعلؐ تو ہی زندگی تھا اِس گھر کی
کسے خبر تھی تیری زندگی کو ترسیں گے
نہ تھی بہار مقدر میں تیرے گلشن کے
تیرے چمن کو تیری ہر کلی کو ترسیں گے
تمہارے چاند سے چہرے کی ہے قسم اکبرؐ
تمہارے چہرے کی ہم چاندنی کو ترسیں گے
جب انتقام کا جعفرؐ زمانہ آئے گا
عدوئے دیں تو سدا موت ہی کو ترسیں گے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار