

اکبرؐ ہے کیوں جوانی میرے نوجواں سے روٹھی
آتی بہار کیوں ہے تیرے گلستاں سے روٹھی
خط آ رہے تھے تیرے بھیگی ہوئی مسیں تھیں
کیوں ہے خوشی کی دلہن میرے جانِ جاں سے روٹھی
تیرے شباب پر کیوں ہے چھا گئی اداسی
تیری مسکراہٹ اکبرؐ ہے تمہاری ماںؐ سے روٹھی
یہ بڑھاپا کٹ رہا تھا تیری دیکھ کر جوانی
کیوں تری بہار اکبرؐ ہے مری خزاں سے روٹھی
تیرے عقد کی تمنا میرے دل میں بس رہی تھی
یہ تمنا بھی ہے میرے دلِ ناتواں سے روٹھی
جعفرؐ نبیؐ کی بیٹیؐ آباد اس طرح ہو
من جائے ہر مسرت اِس خانداںؐ سے روٹھی
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار