

خیموں کو تم بچانے عباسؐ اب تو آئو
غم سے ہمیں چھڑانے عباسؐ اب تو آئو
دن بھی ابھی ہے باقی ظالم کھڑے ہیں در پر
کیا سوچ کر نہ جانے عباسؐ اب تو آئو
بچے بلک رہے ہیں پیاسے ہیں تین دن کے
پانی انہیں پلانے عباسؐ اب تو آئو
خیموں کا رنگ دیکھو اک دم بدل رہا ہے
سجادؐ کو جگانے عباسؐ اب تو آئو
جانا ہمیں کہاں ہے یہ بھی خبر نہیں ہے
بہنوؐں کو یہ بتانے عباسؐ اب تو آئو
جعفرؐ زمانہ سارا دیتا ہے اب صدائیں
ظلم و ستم مٹانے عباسؐ اب تو آئو
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار