

تطہیر کے خیموں پر چھائی باطل کی گھٹا جب شام ڈھلی
نکلی تطہیر کے خیموں سے کل آلِ عباؐ جب شام ڈھلی
عاشور کا سورج ڈھلتے ہی مردوں کے مصائب ختم ہوئے
اور مستوراتؐ کے دردوں کا آغاز ہوا جب شام ڈھلی
تھا تڑکے بنیؐ کے ہاتھوں پر دوپہر کو لاش پہ دولہا کے
چہرے پہ شفق کے لہرایا وہی رنگِ حنا جب شام ڈھلی
دن بھر رہی حسرت سینوں میں جب وقت ملا تو شامیوں نے
لے لی عباسؐ کے صدقے میں ہونٹوںسے بکا جب شام ڈھلی
گو سارا دن تو چلتی رہی سائے خیموں کے باقی تھے
ساداتؐ نے خیمے چھوڑ دیے چلی گرم ہوا جب شام ڈھلی
جعفرؐ گھر اُس شہزادیؐ کا آباد ہو جس کے خیموں سے
عباسؐ کے نام کی آتی تھی پر درد صدا جب شام ڈھلی
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار