

اہل حرم نہ لاشِ عزیزاں پہ آ سکے
دکھ درد اَقرباء کو نہ بن میں سنا سکے
دل میں مچل کے درد کا ناسور بن گئے
آنسو جو پردہ دارؐ نہ بن میں بہا سکے
خیموں کی آگ رات ڈھلے کو تو بجھ گئی
تا عمر غم کی آگ نہ عابدؐ بجھا سکے
جو جسم پر تھے زخم وہی دیکھتے تھے لوگ
گھائو جگر کے پر نہ کسی کو دکھا سکے
آنکھوں میں آنسوئوں کا سمندر رُکا رہا
کہتے تھے کاش کوئی یہ آنسو بہا سکے
لاشوں سے تو اٹھایا گیا ظلم و جور سے
ماتم کی صف تو گھر سے نہ ظالم اٹھا سکے
جعفرؐ اب اس دعا کی اجابت کا وقت ہے
اہلِ حرم دعا جو نہ ہونٹوں پہ لا سکے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار