

یہ کون اپنے لہو میں نہائے جاتا ہے
راہِ حیات جہاں کو بتائے جاتا ہے
زبانِ خنجرِ قاتل دراز ہے لیکن
یہ اپنی بات جہاں کو سنائے جاتا ہے
جوان بیٹےؐ کی میت پہ بھی نہیں رویا
یہ صبر کر کے جہاں کو رلائے جاتا ہے
ہے آنکھیں موت کی آنکھوں میں ڈال کر ہنسنا
وہ خضر اپنے لہو کو بنائے جاتا ہے
خود اس کے قدموں میں سستا رہی ہے روحِ حرم
یہ اپنے قدموں میں عالم جھکائے جاتا ہے
کھڑا ہوا ہے بڑے ناز سے یہ تیروں میں
اور زخم روحِ ستم پر لگائے جاتا ہے
نہ روئے خون یہ جعفرؐ حجابِ غیبت میں
ہیں صدیاں بیتی پر آنسو بہائے جاتا ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار