

تمہارے نام کا پرچم بنا کے دم لیں گے
بشر کو خواب سے اک دن جگا کے دم لیں گے
تمہارے غازیؐ کا پرچم بلند رہنا ہے
مٹانے والوں کو ہم بھی مٹا کے دم لیں گے
تمہارے ذکر کو قرآں سے کم نہیں سمجھے
یہ زندگی اِسی راہ میں لٹا کے دم لیں گے
لگا سکا ہے کوئی آنسوئوں پہ پابندی
ان آنسوئوں ہی سے محشر اُٹھا کے دم لیں گے
پکارتی ہے تیرے درس کو پھر آزادی
تمہارے درس کی آذاں سنا کے دم لیں گے
تمہارے خون کی ہر بوند کی قسم اک دن
تمام جبر کے قرضے چکا کے دم لیں گے
ولی العصرؐ نے جعفرؐ جہاں پہ آنا ہے
جو ظلم و جور کی گردن اڑا کے دم لیں گے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار