

حسینؐ تجھ کو جہاں والے پھر صدا دیں گے
تجھے خراجِ عقیدت بھی برملا دیں گے
تمہارا درد مٹانے سے مٹ نہیں سکتا
رہے گا یاد انہیں جو تمہیں بھلا دیں گے
کسی غریب پہ دنیا میں جب ستم ہو گا
تو لوگ تیرے مصائب کو گنگنا دیں گے
تمہارے خوں کا نشان جب کوئی مٹائے گا
ہم اپنی چھاتی سے کچھ اور خوں بہا دیں گے
تمام قومیں تجھے انقلاب کہتی ہیں
تجھے اصول کا کعبہ سبھی بنا دیں گے
بتا دو سب کو یہ جعفرؐ کہ منتقمؐ آ کر
وجودِ ظلم کو کونین سے مٹا دیں گے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار