

اسلام کے پجاری وحدت کو لوٹتے ہیں
کلمہ بھی پڑھ رہے ہیں عترتؐ کو لوٹتے ہیں
خیموں کے تھے نہ پردے تھا وہ غلافِ کعبہ
خیموں کے رو کے کرتی امت طوافِ کعبہ
کعبے کے پاسباں خود قدرت کو لوٹتے ہیں
بن میں نماز کو جو خود قتل کر چکے ہیں
اسلام کی حدوں سے آگے گزر چکے ہیں
قرآں بغل میں لے کر قرأت کو لوٹتے ہیں
خیموں کے ساتھ جلتے قرآں بھی رو رہے ہیں
چہرے ہیں مسکراتے ایماں بھی رو رہے ہیں
کعبہ جلا کے اِس کی حرمت کو لوٹتے ہیں
جعفرؐ یہ دیکھتے ہیں اب بھی شاہِ زمانہؐ
کرب و بلا میں جاری یہ ظلم کا فسانہ
اب تک شقی خدا کی عظمت کو لوٹتے ہیں
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار