

آئی ہے بنتِ حیدرِ کرارؐ کس لیے
سہما ہوا ہے ظلم کا دربار کس لیے
زندان سے رہائی کی جب سے خبر ملی
روتے ہیں خون عابدِ بیمارؐ کس لیے
بنت علیؐ تو پڑھتی ہیں نوحہ حسینؐ کا
ہلتی ہے قصرِ شاہی کی دیوار کس لیے
زنداں میں اب تو کوئی بھی قیدی نہیں رہا
زنجیر کی ہے آتی یہ جھنکار کس لیے
شہزادیاںؐ تو قید سے آزاد ہو چکیں
تر آنسوئوں سے اب ہیں یہ رخسار کس لیے
کل تک تو سارے شہر میں ظالم خود ہنستے تھے
روتا ہے آج شام کا بازار کس لیے
جعفرؐ ستم کی ساری حدیں ٹوٹ بھی چکیں
غائب ہے آج عدل کی تلوار کس لیے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار