

ہم نے مظلومؐ کا تابوت اٹھا رکھا ہے
ہر ستم اُس پہ زمانے نے روا رکھا ہے
یہ تو ایک حسرتِ ناکام دلِ عابدؐ ہے
نام جس چیز کا لوگوں نے عزا رکھا ہے
ہے یہ سجادؐ کی بہتی ہوئی آنکھوں کا لہو
ہم نے چھاتی سے جسے آج بہا رکھا ہے
دشت کربل کے ہر اک ظلم کا نقشہ ہم نے
ضربِ زنجیر سے پیٹھوں پہ بنا رکھا ہے
جس پہ پھولوں کی طرح سب نے چڑھائے پتھر
ہم نے اُس قبر کو سینے سے لگا رکھا ہے
جس کا جی چاہے وہ پرسے کے لیے آ جائے
ہم نے اب فرشِ عزا ہر سو بچھا رکھا ہے
جعفرؐ آباد ہو دنیا پہ وہ مظلومؐ جسے
آج تک دنیا نے مظلوم بنا رکھا ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار