

کس کے گلے پہ ظالم خنجر چلا رہا ہے
خنجر چلا رہا ہے آنسو بہا رہا ہے
مقصد ہے تیرا دولت وہ تجھ کو مل رہی ہے
خنجر چلانے والے کیوں ہچکچا رہا ہے
قرآں گلے میں ڈالے قرآں کو لوٹتا ہے
پڑھ کر نماز ظالم کعبہ گرا رہا ہے
اسلام کا پجاری وحدت پہ ڈاکہ زن ہے
کلمہ زباں پہ لا کر کلمہ مٹا رہا ہے
تو صبر ایزدی کا مطلب نہیں ہے سمجھا
اِس فتح ظاہری میں تو مات کھا رہا ہے
ہے موت اِن کے در سے جیون کی بھیک لیتی
تو قتل کر رہا ہے وہ مسکرا رہا ہے
مژدہ سنا دے جعفرؐ سارا جہان سن لے
اب منتقمؐ حقیقی دنیا پہ آ رہا ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار